6 جون 2015 - 18:21
یمن کے مستعفیٰ صدر سعودی عرب میں نظر بند

یمن کے مستعفی صدر کے بعض قریبی ذرائع نے سعودی عرب میں منصور ہادی کی نظر بندی کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کے بعض قریبی افراد نے بتایا ہے کہ سعودی حکام کی ہدایات پر منصور ہادی کو دارالحکومت ریاض میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق سعودی حکام منصور ہادی کو علاج کے لئے نیویارک جانے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں- ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ منصور ہادی کو سعودی عرب کی وزارت دفاع، خفیہ ایجنسی اور وزارتی کونسل میں یمن سے متعلق خصوصی کمیشن کے حکم پر نظر بند کیا گیا ہے-

۔۔۔۔۔۔

۲۴۲